Wednesday, 24 February 2016

مسکرا کر ذرا کلام کریں


جانے من آپ ایک کام کریں 

اپنے الزام میرے نام کریں

آپ کی تمکنت کی عمر دراز 

ہم فقیروں کا احترام کریں

بندہ پرور بہار کی رت ہے

مسکرا کر ذرا کلام کریں

ایک دو ساغروں سے کیا ہوگا

کوئ معقول انتظام کریں

اے عدم روز کا یہ جھگڑا کیا 

بات کا سلسلہ تمام کریں

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment